6 اکتوبر 2014 - 15:45
حجاج کرام کي مني سے مکہ مکرمہ واپسي

بيس لاکھ سے زائد حجاج کرام مني ميں دو رات اور تين دن کے قيام اور رمي جمرات کرنےکے بعد مني سے دوبارہ مکہ کے لئے روانہ ہوگئے ہيں.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دنيا کے ديگر ملکوں کي طرح ايران کے بھي چونسٹھ ہزارحاجي مني ميں دو رات اور تين دن کے قيام اور رمي جمرات کے فرائض انجام دينے کے بعد مکہ روانہ ہوگئے ہيں جہاں وہ طواف، نماز طواف، صفا ومروہ کے درميان سعي، طواف النساء اور نمازطواف النساء جيسے اعمال انجام دينے کے بعد اپنا حج مکمل کريں گے –

حج کے واجبات ميں سے ايک مني ميں دس اور گيارہ ذالحجہ کي راتوں ميں بيتوتہ يا قيام کرنا ہے-
اس دوران حجاج کرام تينوں شيطانوں کو کنکرياں مارتےہيں اور جناب ابراہيم کي سنت کوتازہ کرتے ہيں-
حجاج کرام نے اسي طرح سنيچر کو مني ميں قرباني اور مردوں نے اپنے سر مونڈواکر اور خواتين نے اپنے مختصر بال کاٹ کرتقصير انجام دي اور يوں سبھي حجاج کرام حالت احرام سے باہر آئے -
.......

/169